مزار قائد پر 46 سال بعد نیا فانوس نصب

مزار قائد پر 46 سال بعد نیا فانوس نصب
مزار قائد پر 46 سال بعد نیا فانوس نصب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ویب ڈیسک) بابائے قوم کی سالگرہ پر عوام کے لئے تحفہ تیار کر لیا گیا، کراچی میں مزار قائد پر 46 سال بعد نیا فانوس نصب کر دیا گیا، عوام دسمبر میں نیا فانوس دیکھ سکیں گے۔مزار قائد میں ایک ماہ سے مصروف چینی انجینئروں کی محنت رنگ لے آئی۔ مزار قائد پر 22 کروڑ روپے کی لاگت سے نیا فانوس نصب کر دیا گیا۔ چینی انجینئرز نے ایک ماہ کی انتھک محنت سے فانوس کے ایک ایک حصے کو مکمل کیا۔ نومبر 1970ءمیں نصب کردہ فانوس کی طرح نیا فانوس بھی دوست ملک چین نے تحفتاً دیا ہے۔ فانوس پر 8 کلو گرام سونا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کی لمبائی 80 فٹ ہے۔فانوس کی تنصیب کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے تاہم ابھی تکنیکی جانچ پڑتال باقی ہے۔ شہریوں کے لئے مزار قائد کو 10 دسمبر تک کھول دیا جائے گا۔

مزید : کراچی