وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا دبئی میں مقیم بھانجا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا دبئی میں مقیم بھانجا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا دبئی میں مقیم بھانجا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

  

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا بھانجا دبئی میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔ خواجہ محمد آصف کے قریبی عزیز خواجہ عزیز اور رکن پنجاب اسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ کے مطابق 25سالہ خواجہ فہد روزگار کے سلسلہ میں دبئی میں مقیم تھا۔ گزشتہ روز ایک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔ مرحوم فہد خواجہ محمد آصف کی بڑی بہن کا بیٹا تھا اور 17عسکری کالونی عزیز شہید روڈ لاہور میں رہتا تھا۔

مزید : سیالکوٹ