ہنی شہزادی کا قسمت بیگ فائونڈیشن بنانے کا اعلان
لاہور(آئی این پی) سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے قسمت بیگ کے نام پر فنکاروں کی امداد کیلئے فائونڈیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔ہنی شہزادی نے “قسمت بیگ فائونڈیشن ”بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہ قسمت بیگ کو ہمیشہ کیلئے شوبز میں زندہ رکھنے کیلئے میں نے انکے نام پر فائونڈیشن بنانے کا اعلان کیا ہے جسکے لیے میری دیگر شوبز فنکاروں سے بھی بات چیت چل رہی ہے اور ہم بہت جلد اس حوالے سے باقاعدہ آغازکریں گے اور یہ فائونڈیشن غر یب فنکاروں کی مالی امداد سمیت انکو دیگر سپورٹ دیگی۔