بولڈ کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور کروں گی: لائبہ خان

بولڈ کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور کروں گی: لائبہ خان
بولڈ کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور کروں گی: لائبہ خان

لاہور (این این آئی) اداکارہ لائبہ خان نیازی نے کہا ہے کہ آج تک ہم لوگ بولڈ کردار کی وضاحت ہی نہیں کرسکے کہ اصل میں بولڈ کردار کہتے کسے ہیں؟  پاکستانی فلموں میں تو بولڈ کردار نہ ہونے کے برابر ہے، بالی ووڈ کی ہر فلم میں لازمی کسی اداکارہ کا بولڈ کردار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم اور ڈرامے میں ڈاکو ،  ڈاکٹر اور  تانگے بان کو اس کے کردار کے مطابق ہی لوازمات دئیے جاتے ہیں تو اس کے کردار کی پہچان ہوتی ہے، اگر کوئی برا ہے تو اس کو اسی انداز میں ہی لوگوں کے سامنے پیش کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بولڈ کردار کے بارے میں علم ہے کہ بولڈ کس کو کہا جاتا ہے ?  اگر مجھے کسی فلم میں بولڈ کردار کی پیشکش ہوئی تو میں ضرور کروں گی۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...