مسئلہ کشمیر کو حل کرنا پڑے گا: بھارتی ڈپٹی آرمی چیف

مسئلہ کشمیر کو حل کرنا پڑے گا: بھارتی ڈپٹی آرمی چیف
مسئلہ کشمیر کو حل کرنا پڑے گا: بھارتی ڈپٹی آرمی چیف

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی فوج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سبھرتاسہا نے کہا ہے کہ روایتی ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کو حل کرنا پڑے گا، دیرینہ مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ بندوق کی طاقت سے کشمیریوں کو دبایا نہیں جاسکتا۔ کشمیر میں آج نوجوانوں کا ہی کنٹرو ہے اور ان کی کہی کوئی بھی بات حکم کا درجہ رکھتی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

خطے میں پائیدار اور مستقل امن کیلئے روایتی موقف چھوڑ کر مذاکرات اور مفاہمت کی سوچ اختیار کرنا ہوگی اور مسئلہ کا آﺅٹ آف باکس حل تلاش کرنا ہوگا۔ کشمیری نوجوان برسوں سے نامساعد حالات کا شکار ہیں اور اب وہ اصل مدعی بن گئے ہیں۔ اب کشمیر کا مسئلہ ان کیس وچ کے مطابق حل کرنا ہوگا اور ان کی بات ماننا پڑے گی۔ اصل منزل دائمی امن ہونی چاہیے اور اس تک پہنچنے کے لئے بات چیت اور مفاہمت کا راستہ اپناناہوگا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...