پاکستان کے ساتھ مذکرات کا کوئی امکان نہیں: بھارت

پاکستان کے ساتھ مذکرات کا کوئی امکان نہیں: بھارت
پاکستان کے ساتھ مذکرات کا کوئی امکان نہیں: بھارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (این این آئی) بھارت نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات اور دہشتگردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نےا پنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بیان کے حوالے سے کہا کہ پاکستان بے بنیاد الزامات لگانے پر سانسیں پھلانے کی بجائے اپنی توانائیاں دہشگردی کو جڑ سے ختم کرنے پر صرف کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج گردوں کی بیماری کے باعث اگلے ماہ امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گی۔