گوادر: سالانہ 1 ہزار ارب ڈالر کی تجارت ہوگی: مشاہد اللہ

گوادر: سالانہ 1 ہزار ارب ڈالر کی تجارت ہوگی: مشاہد اللہ
گوادر: سالانہ 1 ہزار ارب ڈالر کی تجارت ہوگی: مشاہد اللہ

  

اسلام آباد(این این آئی) سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ نے کہاہے کہ گوادر بندرگاہ سے سالانہ ایک ہزار ارب ڈالر کی تجارت ہو گی۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان کے عوام کو اتنا روزگار ملے گا کہ حکومت سے روزگار مانگنے کے لئے کوئی نہیں آئے گا۔ وزیر اعظم نے آرمی چیف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک وقوم کی تقدیر بدل جائے گی جبکہ گوادر بندر گاہ سے ایران ، مشرق وسطیٰ ، امریکا سمیت یورپی ممالک کو سالانہ ہزار ارب ڈالر کی تجارت ہو گی جس سے معیشت مضبوط اور ملک ترقی کرے گاجبکہ عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

مزید : اسلام آباد