اس بچے کے پیٹ کو ہسپتال میں اس طرح آگ کیوں لگائی جارہی ہے؟ وجہ ایسی خوفناک کہ سن کر انسان یہ ایک کام کرنے کی کبھی جرأت بھی نہ کرے

اس بچے کے پیٹ کو ہسپتال میں اس طرح آگ کیوں لگائی جارہی ہے؟ وجہ ایسی خوفناک کہ ...
اس بچے کے پیٹ کو ہسپتال میں اس طرح آگ کیوں لگائی جارہی ہے؟ وجہ ایسی خوفناک کہ سن کر انسان یہ ایک کام کرنے کی کبھی جرأت بھی نہ کرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹاپا بذات خود ایک بیماری تو ہے ہی، یہ درجنوں بیماریوں کی جڑ بھی کہلاتا ہے۔ دنیا بھر میں موٹاپے کے شکار افراد اس سے نجات کے لیے فاقے کرتے ہیں، مہنگے علاج کرواتے ہیں اورانتہائی کٹھن ورزشیں کرتے ہیں۔مگر چین سے موٹاپے کے علاج کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس دیکھ کر ہی لوگ خوفزدہ ہو رہے ہیں۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون ڈاکٹر موٹاپے کا شکار لڑکے کے پیٹ کو تولیے کے ذریعے آگ لگا رہی ہوتی ہے اور اس کی پشت پر فائرکپنگ کر رہی ہوتی ہے۔اس 11سالہ لڑکے کا نام لی ہینگ ہے جس کا اتنی کم عمر میں ہی وزن 124کلوگرام تک جا پہنچا ہے۔

آدمی نے بستر پر سوئی اپنی بیگم پر 2 سانپ چھوڑ دئیے اور پھر۔۔۔ آگے کیا ہوا؟ دیکھ کر آپ بھی سانس لینا بھول جائیں گے
رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو چین کے جنوب مشرقی صوبے جیلین کے شہر شینگ چن میں واقع ہسپتال شینگ چن کینگ ڈا ہسپتال میں بنائی گئی ہے۔ چین میں موٹاپے کے علاج کا یہ روایتی طریقہ صدیوں سے رائج ہے اور اس کے کئی ہسپتال موجود ہیں۔ ان ہسپتالوں میں کئی طریقوں سے مریض کے جسم کو آگ لگا کر جلایا جاتا ہے۔لی ہینگ نامی یہ لڑکا پریڈر ولی سنڈروم(Prader-Willi Syndrome)نامی بیماری میں مبتلا ہوا، جس کی وجہ سے یہ بسیار خور ہو گیا، اسے سیکھنے میں مشکلات پیش آنے لگیں اور نشوونما میں بھی بگاڑ آ گیا۔ اب یہ 11سال کی عمر میں ہی گوشت کا پہاڑ بن چکا ہے۔

چین میں بچوں میں موٹاپے کی شرح انتہائی بلند ہو چکی ہے اور اس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ موٹاپے کی عالمی تنظیم World Obesity Federationکی طرف سے گزشتہ ماہ ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چین 2025ءمیں بچوں کے موٹاپے کے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر آ جائے گا۔ اب تک چین میں موٹاپے کا شکار بچوں کی تعداد 4کروڑ 85لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -