33 کروڑ روپے لے کر جانے والا جہاز گاﺅں میں گرگیا، گاﺅں والے دھڑا دھڑ پیسے جمع کرنے لگے لیکن پھر کیا ہوا۔۔۔؟

33 کروڑ روپے لے کر جانے والا جہاز گاﺅں میں گرگیا، گاﺅں والے دھڑا دھڑ پیسے جمع ...

برازیلیا (نیوز ڈیسک) برازیل کے دور دراز جنگلات میں واقع مارا کنگالا گاﺅں کے لوگ غریب ضرور تھے مگر قناعت کی زندگی گزار رہے تھے، لیکن پھر 2008ءمیں یہاں ایسا حیرت انگیز واقع پیش آیا کہ گاﺅں والوں کی زندگیاں ہمیشہ کے لئے بدل گئیں۔

نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 2008ءمیں اس گاﺅں کے اوپر پرواز کرتے ایک طیارے کو حادثہ پیش آیا اور پھر ہر طرف نوٹوں کی بارش ہونے لگی۔ گاﺅں والوں نے کبھی خواب میں بھی اتنے نوٹ نہیں دیکھے تو جو ان پر آسمان سے برس رہے تھے۔ یہ برازیلی کرنسی تھی جس کی کل مالیت تقریباً 33 لاکھ ڈالر (تقریباً 33کروڑ پاکستانی روپے) کے برابر تھی۔ دراصل یہ طیارہ برازیل کے مرکزی بینک کے کرنسی نوٹ لے کر جارہا تھا کہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے کا ملبہ گاﺅں کے قریب ہی گرا لیکن زمین پر گرنے سے پہلے ہی اس کے ٹکڑے ہوچکے تھے۔ اس طیارے میں موجود کروڑوں کی مالیت کے نوٹ گاﺅں پر برس رہے تھے اور ہر کوئی یہ منظر دیکھ کر حیران تھا۔

چین کا وہ گاﺅں جہاں رہائش اختیار کرنے پر فوراً آپ کےبینک اکاﺅنٹ میں ڈیڑھ کروڑ روپیہ ڈال دیا جاتا ہے لیکن ساتھ ہی اس کام کیلئے بھی تیا ر رہئیے گا

بھوک اور افلاس کے مارے ہوئے گاﺅں کے باسیوں نے دھڑا دھڑ نوٹ اکٹھے کرنا شروع کردئیے۔ کچھ لوگوں نے تو رقم اکٹھی کی اور گاﺅں ہی چھوڑ گئے مگر باقی رہ جانے والوں کے لئے یہ دولت دردناک عذاب کی صورت اختیار کر گئی۔ مارا کنگالیا میں جو لوگ مقیم رہے ان کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کے بعد بہت بڑی مصیبت میں پھنس گئے۔ آئے روز چور ڈاکو ان کے گاﺅں پر حملہ آور ہونے لگے اور ان کے پاس جو کچھ تھا لوٹ کر لیجانے لگے۔ بعض اوقات چور اچکے پولیس والوں کا روپ دھار کر آجاتے اور سارے گاﺅں کی تلاشی لینا شروع کردیتے۔ یہاں کئی لوگوں کو رقم لینے کے لئے شدید زدوکوب کیا گیااور حتیٰ کہ کچھ لوگوں کو ہلاک بھی کیا جاچکا ہے۔ گاﺅں والوں کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے زیادہ دولت اکٹھی کی وہ تو یہاں سے دوسرے علاقوں میں منتقل ہوگئے لیکن جو یہاں رہے وہ لٹیروں کا نشانہ بن گئے اور آج ان کی حالت پہلے سے بھی بدتر ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...