دنیا کی مہنگی ترین شادیوں کے بارے میں تو آپ نے بہت سنا ہوگا لیکن اس دولہا نے صرف 500 روپے میں شادی کا فنکشن کامیابی سے کر ڈالا، کیسے ممکن ہے؟ آپ بھی جانئے اور داد دیں

دنیا کی مہنگی ترین شادیوں کے بارے میں تو آپ نے بہت سنا ہوگا لیکن اس دولہا نے ...
دنیا کی مہنگی ترین شادیوں کے بارے میں تو آپ نے بہت سنا ہوگا لیکن اس دولہا نے صرف 500 روپے میں شادی کا فنکشن کامیابی سے کر ڈالا، کیسے ممکن ہے؟ آپ بھی جانئے اور داد دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) آئے روز ایسی شاہانہ شادیوں کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی ہیں جن پر کروڑوں لٹائے جاتے ہیں اور جن کی شان و شوکت دیکھ کر بیچارے عام آدمی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں، لیکن اس بار بھارت میں منعقد ہونے والی ایک ایسی شادی نے دھوم مچادی ہے جس پر لاکھوں کروڑوں نہیں بلکہ صرف 500 روپے خرچ ہوئے ہیں۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ منفرد شادی سورت شہر میں منعقد ہوئی جہاں 22 سالہ دلہن ڈکشا پارمر اور ان کے دولہے بھارت مارو کی شادی پر ہونے والا کل خرچہ صرف اس چائے پر ہوا جو تمام مہمانوں کو پیش کی گئی۔ ڈکشا پارمرنے میڈیا کو بتایا کہ ان کی شادی بھی شاید عام شادیوں جیسی ہوتی لیکن وزیراعظم نریندر مودی نے بڑے کرنسی نوٹوںپر پابندی لگادی۔ اس پابندی پر انہیں بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے والد سوچ بچار کرنے لگے کہ شادی کے لئے مطلوبہ بھاری رقم کا بندوبست کیسے کیا جائے۔ ڈکشا کا کہنا ہے کہ اسی دوران انہیں یہ خیال آیا کہ کیوں نہ شادی اتنی سادگی سے کی جائے کہ کسی بڑی رقم کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔ انہوں نے اپنے والد کو تجویز دی کہ وہ اور کچھ بھی نہ کریں بس بارات کو بلائیں اور چائے پلائیں، یوں بغیر کسی پریشانی کے شادی کی تقریب ہوجائے گی۔

7ارب روپے کی شادی جس نے پوری دنیا میں تہلکہ برپا کردیا، اتنا پیسہ کس چیز پر لگایا گیا، تمام تفصیلات اور تصاویر منظر عام پر، دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
ڈکشا نے اپنے والد کو قائل کرنے کے بعد اپنے ہونے والے دولہے اور اس کے گھر والوں کو بھی قائل کیا اور بالآخر سب اس پر تیار ہوگئے۔ ایک ہفتہ قبل جب شادی کی تقریب منعقد ہوئی تواس میں نہ بینڈ باجا تھا اور نہ دلہن کے مہنگے ملبوسات اور قیمتی زیورات کی زرق برق۔ بس تمام مہمانوں کو مزیدار چائے پیش کی گئی، جس سے سب بہت لطف اندوز ہوئے۔ شادی کی سادہ اور مختصر تقریب ہنسی خوشی مکمل ہوئی اور دولہا اپنی دلہن کو لے کر اپنے گھر روانہ ہوگیا۔

ڈکشا کا کہنا ہے کہ بعدازاں انہوں نے حساب کیا تو شادی کی تقریب پر کل 500 روپے خرچ ہوئے تھے۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کی شادی کی تقریب کسی بھی مہنگی ترین شادی سے کسی صورت کم خوبصورت نہ تھی، بلکہ اس کی سادگی نے اسے مزید یادگاربنادیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -