رواں سیزن چینی کی پیداوار 50لاکھ ٹن سے زائد رہنے کا امکان

رواں سیزن چینی کی پیداوار 50لاکھ ٹن سے زائد رہنے کا امکان

کراچی( اکنامک رپورٹر)رواں سیزن گنے کی بہتر فصل ہونے کے باعث چینی کی پیداوار 50لاکھ ٹن سے زائد رہنے کی توقع ہے ،کرشنگ کا مرحلہ تیز ہونے پر چینی کی قیمتوں میں کمی کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رواں سیزن میں ملک بھر میں گنے کی بہتر فصل دیکھی جارہی ہے جس کے باعث مقامی سطح پر چینی کی پیداوار 50لاکھ ٹن سے زائد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ دوسری طرف کرشنگ کا آغاز ہونے پر سندھ میں دو ہفتوں میں ہول سیل سطح پر چینی 5 روپے سستی ہو کر 65 روپے کلو کی سطح پر آگئی ہے ۔جبکہ کرشنگ کا مرحلہ تیز ہونے پر ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...