سرمایہ کاروں نے33کروڑ ڈالر سے زائد کا منافع باہر بھیجا ، سٹیٹ بینک

سرمایہ کاروں نے33کروڑ ڈالر سے زائد کا منافع باہر بھیجا ، سٹیٹ بینک

کراچی( آن لائن )بیرونی سرمایہ کار وں نے 3ماہ میں ساڑھے 33کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے باہر بھیجا، ستمبر میں 13 کروڑ ڈالر بیرون ملک بھیجے گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران پیٹرولیم ریفائنری شعبے سے 6 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کا منافع بھیجا گیا۔مالیاتی شعبے سے 6 کروڑ 17 لاکھ ڈالر، پاور سیکٹر 3 کروڑ 78 لاکھ ڈالر، آئل اور گیس تلاش کرنے والوں نے 1 کروڑ 79 لاکھ جبکہ کھانے پینے کے شعبے سے 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا منافع پاکستان سے باہر بھیجا گیا۔

مزید : کامرس