پاکستان کی فرنیچر سازی کی صنعت 95 فیصد ملکی ضروریات کو پورا کرتی ہے، کاشف اشفاق

پاکستان کی فرنیچر سازی کی صنعت 95 فیصد ملکی ضروریات کو پورا کرتی ہے، کاشف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کی فرنیچر سازی کی صنعت 95 فیصد ملکی ضروریات کو پورا کرتی ہے اور صرف چنیوٹ میں فرنیچر تیار کرنے کے 700 سے زائد یونٹس کام کر رہے ہیں جو مجموعی ملکی ضروریات کے 80 فیصد حصہ کو پورا کرتے ہیں۔ پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ سال 2015-16 ء کے دوران پاکستان نے 1.69 ارب روپے کا فرنیچر درآمد کیا ہے جو قومی ضزانہ پر بوجھ ہے کیونکہ درآمدات میں اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کی ادائیگی کے باعث ملکی معیشت کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ فینیچر سازی کی مقامی صنعت میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور اگر مقامی صنعت کی ترقی اور فروغ کیلئے مراعات دی جائیں تو فرنیچر سازی کی صنعت سے ملک کی سماجی اور معاشی ترقی کی شرح میں بیتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ فرنیچر سازی کی مقامی صنعت کیلئے سبسڈی کا اعلان کیا جائے اور بالخصوص صنعت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے بھی جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر کی صنعت کیلئے مراعات کی فراہمی اور رکاوٹوں کے خاتمہ سے اسکے فروغ میں نمایاں مدد ملے گی جس سے نہ صرف بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے بلکہ دیہی معیشت کی ترقی میں بھی معاونت حاصل ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرنیچر سازی کی ملکی صنعت کی ترقی اور فروغ سے فرنیچر کی درآمدات میں کمی کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بھی بچایا جا سکے گا جس سے ملکی خزانے پر پڑنے والے ادائیگیوں کے اضافی بوجھ کو بھی کم کیا جا سکے گا۔

مزید :

کامرس -