یو بی ایل فنڈز کیلئے زیادہ کسٹمر مرکوز ایسٹ منیجر کا ایوارڈ

یو بی ایل فنڈز کیلئے زیادہ کسٹمر مرکوز ایسٹ منیجر کا ایوارڈ

لاہور( پ ر)دی یورپین نے اپنے گلوبل بینکنگ اور فنانس ایوارڈز 2016 میں پاکستان کی صف اول ایسِٹ منیجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک یو بی ایل فنڈ منیجرز لمیٹیڈ (یو بی ایل فنڈز) کو پاکستان میں صارف کو سب سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے والا ایسِٹ مینجر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔ The European ایسی تنظیموں کو تسلیم کرتا ہے جو سب سے الگ پہچان بنائیں اوراسی بنیاد پر عالمی مالیاتی صنعت میں معیارات قائم کریں۔ اس ایوارڈ کیلئے اچھے نظم و نسخ، جدت، معلومات اور سروس کے معیار کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔اس کامیابی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یو بی ایل فنڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر قادری نے کہا کہ" ترقی یافتہ اور جدید ترین سرمایہ کاری کے حل تلاش کرتے ہوئے اپنے صارفین کیلئے معیار کے قیام کی خواہش کے ساتھ ہی ایک عالمی معیار کی ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تعمیر کا آغاز ہوتا ہے۔ جدت طرازی اور بدلتے رجحانات کے ساتھ تبدیل ہونے کی ضرورت ہمیشہ ہی رہے گی اور یو بی ایل فنڈز میں ہم اپنے قیمتی سرمایہ کاروں کو نئی سہولیات کی فراہمی جاری رکھیں گے جو ان کی امیدوں سے بڑھ کر اعلیٰ معیاری سروسز کے ساتھ ان کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تخلیق کی گئی ہیں اور جس کے ذریعے ہم ان کو سرمایہ کاری کا بہتر تجربہ فراہم کر رہے ہیں۔"یو بی ایل فنڈز نے سرمایہ کاروں کی جانب سے فنڈزکی آن لائن مینجمنٹ کے لیے پاکستان کی اپنی نوعیت کی پہلی موبائل ایپلیکیشن یو بی ایل فنڈز اسمارٹ سیونگز ایپ کے نام سے متعارف کروائی تاکہ بے مثال سروسز یقینی بنائی جا سکیں اور رقم کے فوری آسان لین دین(transaction) کو ممکن بنایا جا سکے۔

کمپنی کا نظریہ ہے کہ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے حریفوں سے ایک قدم آگے بڑھ کر سہولیات کی فراہمی کے مختلف طریقوں کی تلاش جاری رکھی جائے۔ انویسمنٹس 2.0 نام سے شروع کیے جانے والے اندرونی اقدامات کے ذریعے یو بی ایل فنڈز کا مقصد مستقبل قریب میں تکنیکی جدیدیت کو استعمال کرتے ہوئے ایسی نئی ماکیٹس تخلیق کرنا ہے جو مائیکرو سرمایہ کاریوں پر توجہ مرکوز رکھے تاکہ معاشرے کے تمام آمدنی والے طبقوں کے لیے مشترکہ فنڈ کی سرمایہ کاری کو ممکن بنایا جا سکے اور ایک متبادل بینکاری کا حل پیش کرنا ہے تاکہ انویسمنٹ اکاؤنٹ کو عام چیکنگ اکاؤنٹس جتنا ہی آسان اور باسہولت بنا کر بینکنگ صارفین کے لیے پُرکشش بنایا جا سکے۔ ان سروسز میں آن لائن سرمایہ کاری کے مزید آپشنز، فوریپیسے نکلنے کے فیچر، تھرڈ پارٹی اور بلوں کی ادائیگی جیسی سہولیات اور ایک متحرک اور اپنی مرضی کے مطابق استعمال کیا جانے والا اے ٹی ایم (ATM) کارڈ شامل ہیں۔ اس حکمتِ عملی کے ساتھ یو بی ایل فنڈز آج پاکستان کی ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جدید آرگنائزیشن میں سے ایک کی حیثیت سے کھڑی ہے جو اپنے صارفین کو بہترین ممکنہ مالی خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔یو بی ایل فنڈ منیجرز نے اپنی اعلیٰ فنڈ کی کارکردگی، صارفین کی خدمات، اور پاکستان کی ایسٹ مینجمنٹ صنعت میں جدیدیت کی بدولت نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بے شمار ایوارڈز اور اعزازات حاصل کیے ہیں۔ یہ پاکستان میں واحد AMC ہے جسے انٹرنیشنل ڈیٹا گروپ کے CIO میگزین نے CIO 100 2016 ایوارڈ جیتنے والوں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا جو معروف ترین IT طریقوں اورقابلِ پیمائش نتائج کے لیے دنیا کی صفِ اول کی سو کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...