پاکستان میں ادویہ سازی کی صنعت کا حجم 2 ارب ڈالر ہے، پی پی ایم اے

پاکستان میں ادویہ سازی کی صنعت کا حجم 2 ارب ڈالر ہے، پی پی ایم اے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں ادویہ سازی کی صنعت کا حجم 2 ارب ڈالر ہے جبکہ قومی برآمدات کا سالانہ حجم 208 ملین ڈالر ہے ۔ پاکستان فارما سیوٹیکلز مینوفییکچررز ایسوسی ایشن ( پی پی ایم اے) کے چیئرمین ڈاکٹر قیصر وحید نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں 770 ادویہ ساز ادارے لائنس یافتہ ہیں جبکہ ملک میں کام کرنے والی ملٹی نیشنل ادویہ ساز کمپنیوں کی تعداد 24ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تیار کی جانے والی ادویات کی برآمدات کے فروغ سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے تاہم اس حوالے سے بین الاقوامی اداروں سے سرٹیفکیٹس کے حصول کی ضرورت ہے جس پر 300 ملین ڈالر تک کی اضافی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی برآمدات میں اضافہ کیلئے جامع پالیسی سازی کی ضرورت ہے جس کے لئے تمام شراکت داروں کی مشاورت سے پالیسی مرتب کرنی چاہئے۔

مزید : کامرس