صنعتوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں 33فی صد کمی کا اعلان خوش آئند ہے، راولپنڈی چیمبر

صنعتوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں 33فی صد کمی کا اعلان خوش آئند ہے، راولپنڈی ...

راولپنڈی (کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر خواجہ عبد الراشد وائیں نے حکومت کی جانب سے صنعتوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے راولپنڈی چیمبر میں تاجروں کے ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کمی سے گیس پر چلنے والے بجلی کے کارکانوں، سیمنٹ، ٹیکسٹائل، اسٹیل اور فرٹیلائزر سیکٹر کو فائدہ ہو گا پاکستان کی برآمدات میں ساٹھ فی صد حصہ ٹیکسٹائل کا ہے گیس کی قیمتوں میں کمی سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کوواپس اپنے پاوں پر کھڑے ہونے میں مد د ملے گی انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کے لیے 33فی صدگیس کی قیمتوں میں کمی سے صنعت کا پہیہ تیزی سے چلے گا قائم مقام صدر راشد وائیں نے امید ظاہر کی کہ قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہو گا اور برآمدی اہداف پورے کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں مہنگی بجلی اور گیس کی وجہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے تجارتی حجم عدم توازن کا شکار ہوا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں کمی کے ثمرات کو عام آدمی تک پہنچایا جائے اجلاس میں سابق صدورکاشف شبیر، ڈاکٹر شمائیل داود، میاں ہمایوں پرویز، سابق سنیئر نائب صدر ثاقب رفیق، سیکرٹری جنرل عرفان منان و دیگر موجود تھے۔

Back to Conversion Tool

مزید : کامرس