جائیداد سے متعلق نیا قانون،سندھ حکومت کے خزانے میں اضافہ

جائیداد سے متعلق نیا قانون،سندھ حکومت کے خزانے میں اضافہ

کراچی( آن لائن )جائیداد سے متعلق نیا قانون کے بعد سندھ حکومت کے خزانے میں اضافہ ہوگیا۔ بورڈ آفریونیو سندھ نے 3 ماہ میں جائیداد کی رجسٹریشن سے 2 ارب 26 کروڑ روپے جمع کرلئے جو پچھلے برس سے ڈھائی کروڑ روپے زائد ہے۔بورڈ آف ریونیو سندھ کی رپورٹ کے مطابق جائیداد کی نئی ویلیو ایشن سے سندھ حکومت کے خزانے میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 3 ماہ میں جائیداد کی رجسٹریشن پر اسٹمپ ڈیوٹی سے 1 ارب 47 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی جو پچھلے برس اسی عرصے میں 1 ارب 45 کروڑ تھی۔ جائیداد کی منتقلی اورکیپیٹل ویلیوٹیکس سے78کروڑ86 لاکھ خزانیمیں جمع ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ رواں مالی سال بورڈ آفریونیو سندھ کا ہدف15 ارب 50 کروڑ روپے مقرر ہے۔

مزید : کامرس