فیڈریشن لیول پر بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل نہیں کروایا جا رہا: میاں انجم نثار

فیڈریشن لیول پر بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل نہیں کروایا جا رہا: میاں انجم ...

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف)کے چیئرمین عرفان اقبا ل شیخ اور وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے اگر بزنس کمیونٹی کے مسائل کو بہترا نداز میں اجاگر کیا جائے اور متعلقہ احکام تک صحیح انداز میں پیش کیا جائے تو مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے میں بہت زیادہ مدد ملتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشستہ روز ایک مقامی ہوٹل میں لاہور اکنامک جرنلٹس ایسوسی ایشن (لیجا) کے عہدیداران کو دیے گئے عشایے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئر مین پیاف نے کہا کہ اچھے اور مخلص لوگوں کی سپورٹ جاری رکھیں اور حقیقی تاجر برادری کی آواز کو بلند کرتے رہیں، میڈیا کے تعاون سے تمام مسائل کو ایڈریس کیا جائے گا۔اس موقع پر پیاف کے سیئنر قائدین ،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی کثیرتعداد موجود تھی۔ لیجا کے سیئنر ممبر فاخر امین ملک، جواد ملک، احسن صدیق، ناصر جمال، علی اصغر منصور احمد، عامر نوید، شہرام الحق ودیگر شریک تھے۔ پیٹرن انچیف پیاف میاں انجم نثار نے کہا کہ میڈیا کے ساتھ ہمارا برسوں پرانا تعلق ہے اور اسی تعلق کی بدولت پیاف ایک نیشنل لیول کی جماعت بن گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو بہت سے مسائل درپیش ہیں جس وجہ سے کاروباری لاگت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ سب اچھا ہے مگر میڈیا حکومت کو بتائے کہ سب اچھا نہیں ہے۔ جب تک پولیٹیکل انداز میں بزنس کمیونٹی کا مدعا پیش نہیں کیا جاتا حکومتی ایوانوں میں شنوائی نہیں ہوتی، انھوں نے کہ فیڈریشن لیول پر بھی بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل نہیں کروایا جا رہا جس سے بزنس کمیونٹی میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ اس موقع پر لاہور اکنامک جرنلٹس ایسوسی ایشن (لیجا) کے صدر مظہر اقبال نے کہا میڈیا نے ہمیشہ کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور بزنس کمیونٹی (پیاف) کا چولی دامن کا ساتھ ہے انھوں نے کہا کیپسٹی بلڈنگ کے لئے صحافیوں کا بزنس کمیونٹی کے ساتھ انٹر ایکشن بہت ضروری ہے۔

وائس چیئرمین پیاف خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کا پاکستان کی معیشت کومستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے ایکسپورٹ کی گراوٹ پر سخت تشویش کا اظہا کرتے ہوے کہا کہ انڈسٹری کے مسائل جلد سے جلد حل کئے جائیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...