سی پیک منصوبہپاکستانی معیشت کے لیے بہت خوش آئند ہے، لاہور چیمبر

سی پیک منصوبہپاکستانی معیشت کے لیے بہت خوش آئند ہے، لاہور چیمبر

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط، سینئر نائب صدر امجد علی جاوا اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے چین پاکستان اکنامک کاریڈور میں روس کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کررہا ہے، اگر حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے تو درجنوں ممالک کو اس منصوبے میں شامل اور اربوں ڈالر کے اضافی فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ روس کی طرف سے چین پاکستان اکنامک کاریڈور میں شرکت کی خواہش کا اظہار اور پاکستان کی جانب سے مثبت ردّ عمل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان اب مخصوص قوتوں پر اظہار کرنے کے بجائے ساری دنیا کے ساتھ معاشی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ چین پاکستان کنامک کاریڈور پاکستانی معیشت کے لیے بہت خوش آئند ہے ،یہ ایک بہت بڑی کامیابی اور معاشی استحکام کے حصول کی طرف بہت بڑا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم پاکستان کی معاشی ترقی میں دلچسپی لینے اور مفادات کا تحفظ کرنے پر چین کی شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اکنامک کاریڈور سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...