ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی افریقی ممالک میں 15 تجارتی نمائشوں کا انعقاد کرے گی

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی افریقی ممالک میں 15 تجارتی نمائشوں کا انعقاد کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور تجارتی حجم بڑھانے کے لئے 15 تجارتی نمائشوں کا انعقاد کرے گی۔ کامرس ڈویژن کے ذرائع کے مطابق افریقی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لئے موثر انداز میں کام کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی تجارتی نمائشوں کے انعقاد کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر رسائی حاصل کرنا اور پاکستانی برآمدات کا فروغ ہے۔ ذرائع کے مطابق تجارتی نمائش جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ، نیروبی، کینیا سمیت دیگر شہروں میں کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -