’’ انٹیریر ڈیزائنز آف پاکستان ‘‘ کی تقریبِ رونمائی،معروف فنکاروں کی شرکت

’’ انٹیریر ڈیزائنز آف پاکستان ‘‘ کی تقریبِ رونمائی،معروف فنکاروں کی شرکت
 ’’ انٹیریر ڈیزائنز آف پاکستان ‘‘ کی تقریبِ رونمائی،معروف فنکاروں کی شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر) ماریہ اسلم کی کتاب انٹیریر ڈیزائنز آف پاکستان جلد اول کی تقریبِ رونمائی کا اہتمام پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹیریر ڈیزائنرز کی جانب سے انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر میں کیا گیا۔ اس تقریب میں پاکستان انٹیریر ڈیزائن انڈسٹری کے نمائندہ افراد کے ساتھ ساتھ فنکاروں، عمائدینِ شہر اور ڈیجیٹل، پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔پاکستان کے مختلف سینئر اور نئے ڈیزائنرز اور آرکیٹکٹس کا کام اس کتاب میں جمع کیا گیا ہے جبکہ ارشد فاروقی نے ان کو نہائت ذہانت سے کاغذ پر اتارا ہے۔ اس لئے بلا شک و شبہ یہ کتاب ، آرکیٹیکٹ اور ڈیزائنر برادری میں انتہائی ذوق و شوق سے دیکھی اور پڑھی جائے گی۔مہمانوں کے اس میدان سے وابستہ انتہائی تجربہ کار ماہرین سے گفتگو کرنے اور ان کی ماہرانہ تقاریر سننے کا موقع ملا، جس میں پاکستان میں انٹیریر ڈیزائن اور آرکیٹیکچر کی ترقی، نشو ونما کے ساتھ ساتھ ماریہ اسلم کی کتاب انٹیریر ڈیزائنز آف پاکستان جلد اول کی تعریف کی اور اس پر سیر حاصل تبصرے بھی کئے گئے۔ اس تقریب میں پاکستان کے سب سے سینئر انٹیریر ڈیزائنر دانش زوبی نے اپنی تفصیلی تقریر میں اس ا نڈسٹری کی ترقی کا ذکر کیا اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح یہ کتاب ایک تاریخ کا حوالہ بن کر ، اساتذہ کو پڑھانے میں مدد گارثابت ہوگی۔پاکستان کی مشہور آرکیٹیکٹ کمپنی ارشد شاہد عبداللہ جسے شاہد عبداللہ نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر قائم کیا، شاہد عبداللہ نے اس کتاب اور پاکستان کے قیام کے بعد یہاں پر اپنے طرز کے آرکیٹیکچر کی ابتدا کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ناہید معشوق اللہ نے اپنی تقریر میں ڈیزائن کے پیچھے موجود فلسفے کے بارے میں بات کی اور یہ بتایا کہ پرانے زمانے کے آرکیٹیکٹس نے آج کے آرکیٹکٹ کو کس طرح اور کتنا متاثر کیا اور انٹیریر ڈیزائنز آف پاکستان جلد اول، آنے والے ڈیزائنرز کے لئے ایک رہنما کا کام کرے گی ۔ اس موقع پر مشہور آرکیٹیکٹ جہانگیر خان شیرپاوٗ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب میں موجود تمام مہمانوں نے ماہر

مزید : کلچر