اداکارہ قسمت بیگ نہ تو دہشتگرد تھی اور نہ ہی اس کا انڈرورلڈ سے کوئی تعلق تھا

اداکارہ قسمت بیگ نہ تو دہشتگرد تھی اور نہ ہی اس کا انڈرورلڈ سے کوئی تعلق تھا
اداکارہ قسمت بیگ نہ تو دہشتگرد تھی اور نہ ہی اس کا انڈرورلڈ سے کوئی تعلق تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر) اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث ملزمان کوفوری گرفتارکرکے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔ قسمت بیگ کی فیملی کی سپورٹ کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا جائے۔ خادم اعلیٰ فنکاروں کی جان کے تحفظ کیلئے فوری اقداما ت کریں۔ ان خیالات کااظہار پروڈیوسر ارشد چوہدری ،علی رضا،میگھا، ماہ نور، آفرین ،زارا اکبر ،سدرہ نور،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور مسکراہٹ خان نے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی جان ومال کیلئے حکومت کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہیں ہیں۔ ایک فنکارکام کرتے ہوئے ایک نہیں بلکہ کئی گھروں کی کفالت کرتا ہے۔ مگرجس طرح اسے معاشرے میں عزت اورقدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا، اسی طرح اب ان کو جان سے مارنے کا کام بھی عروج پرپہنچ چکا ہے۔ قسمت بیگ نہ تودہشتگرد تھی اورنہ ہی اس کا انڈرورلڈ سے کوئی تعلق تھا۔ وہ ایک اچھی فنکارہ اوراحساس کرنے والی بہترین انسان تھی۔ اس کی وفات کے بعد اس کے دو معصوم بچوں ، بھائی اوروالدہ کا کون پرسان حال ہوگا۔ جس بے رحمی سے اسے گولیاں ماری گئیں ، اس کی ذمہ داری کون قبول کرے گا۔ پولیس کی جانب سے فنکاروں کوکوئی تحفظ نہیں مل رہا۔ خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف فنکاروں کی جان ومال کیلئے کچھ نہیں کررہے۔ اس وقت فنکاربرادری دہشتگردوں سے زیادہ جرائم پیشہ افراد کے نشانے پرہے۔ شوبز کی رنگینیوں میں کس قدر اندھیرے ہیں، وہ یہاں کام کرنے والے فنکارہی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قسمت بیگ ہماری ساتھی فنکارہ تھی اوروہ بہت محنت کے ساتھ کام کرتی تھی۔ اس کومارنے والے بے رحم قاتل دندناتے پھر رہے ہوں لیکن پولیس کی کارکردگی تاحال صفرہے۔ اس المناک واقعہ کے بعد فنکاربرادری کواکھٹا ہونا چاہئے تھا لیکن پھرسے آپسی اختلافات نے ہمیں’’ ایک ‘‘ ہونے سے روک دیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ قتل صرف قسمت بیگ کا نہیں بلکہ انسانیت کا قتل ہے۔ ہم اس کی پرزورمذمت کرتے ہوئے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قسمت کے بیگ کے قاتلوں کی گرفتاری کے علاوہ فنکاروں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کریں۔
، اگرایسانہ کیا گیا توپھروقفے وقفے سے وہ فنکار جولوگوں کے اداس چہروں پرمسکراہٹیں لاتے ہیں، وہ قتل ہوتے رہیں گے اوران کے گھروں میں صف ماتم بچھا رہے گا۔

مزید :

کلچر -