فلم ’’8969‘‘ سنسربورڈ عام نمائش کی اجازت مل گئی

فلم ’’8969‘‘ سنسربورڈ عام نمائش کی اجازت مل گئی

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرعظیم سجادکی فلم’’8969‘‘کو سنسربورڈ نے نمائش کی اجازت دے دی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم دوروز قبل سنسربورڈ میں پیش کی گئی جسے نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں عظیم سجاد، حسین ٹوانہ،صدف حمید،حسیب خان،سما ء شاہ، عون سرور،انعم ملک،زنیرہ ماہم،نورالحسن اور صبا قمر شامل ہیں۔یہ فلم 2دسمبرکو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جب صباقمر نے اس فلم میں کام کیا تھا اس وقت ان کی عظیم سجاد سے بہت دوستی تھی لیکن بعد ازاں بعض وجوہات کی بنا پر ان کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے اور ان دنوں اس حوالے سے دونوں کے بیانات سامنے آرہے ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...