نجی چینل کے پراجیکٹ میں اداکارہ نیلم منیر خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں

نجی چینل کے پراجیکٹ میں اداکارہ نیلم منیر خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ نیلم منیر خان کی سیریل’’پاکیزہ‘‘کا آغازکراچی میں ہوگیا ہے جس میں انہیں ٹائٹل رول کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے۔اس سیریل کو اعجازاسلم کو پروڈیوس کررہے ہیں جس کے ڈائریکٹر اسامہ ،ڈی اوپی عرشی علی اور دیگر کاسٹ میں سمیع خان،قوی خان،سلیم معراج اورمحموداسلم شامل ہیں۔اس بارے میں نیلم منیر نے بتایاکہ’’پاکیزہ‘‘ایک ایسی مڈل کلاس لڑکی کی کہانی ہے جسے اپنی فیملی میں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ جب اسے اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے گھر سے باہر قدم نکالنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کردارکرنے میں مجھے بہت مزاآتا ہے ۔نیلم منیر خان نے مزیدبتایا کہ جلد ہی دوبارہ لاہور جاؤں گی ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...