فلم ’’میں پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘کی شوٹنگ بہاولپور میں جاری

فلم ’’میں پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘کی شوٹنگ بہاولپور میں جاری

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار ہمایوں سعید کی فلم’’میں پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘کی شوٹنگ جاری ہے شوٹنگ بہاولپور شروع ہوگئی جس میں ان کے ہمراہ مہوش حیات اور عروہ حسین سمیت دیگر فنکار حصہ لے رہے۔ بہاولپور میں شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد یونٹ لاہور پہنچ جائے گا جہاں ایک ہفتہ مختلف مقامات پر شوٹنگ جاری رہے گی۔فلم کے ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں جنہوں نے اس بارے میں بتایا کہ یہ فلم کا تیسرا سپیل ہے جس کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے کیونکہ فلم ریکارڈ ٹائم میں مکمل کرنے کے بعد اسے آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا۔پروڈیوسر اعجازاسلم کی ڈرامہ سیریل ’’پاکیزہ‘‘ کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری

مزید : کلچر