فلم ’’جذبہ ‘‘16دسمبر کوملک بھر میں عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

فلم ’’جذبہ ‘‘16دسمبر کوملک بھر میں عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) فلم ’’جذبہ ‘‘16دسمبر کو ملک بھر میں ریلیز کی جارہی ہے ۔یہ بات پروڈیوسراسد جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ان کے مطابق گذشتہ روز فلم کی ریلیز کے حوالے سے فلم ڈسٹری بیوٹرکے ایک ادارے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں ۔آئندہ چند روز تک اس حوالے سے پریس کانفرنس اور فلم کے تمام فنکاروں کے ساتھ شوبھی کئے جائیں گے۔
اسدجاوید نے بتایا کہ فلم کے رائٹرتابرارحبیبی ہیں جبکہ کاسٹ میں ببرک شاہ، حناممتاز، بابرخان، فریال رانا،شیرازسکندر،عثمان ،شفیق راجہ،شاہدہاشمی،سلیم البیلا،سمیع ودیگر شامل ہیں۔فلم کے ڈانس ڈائریکٹر پپوسمراٹ،میک اپ مین شہزادمناجبکہ گلوکاروں میں انوررفیع،سائرہ نسیم،فاروق شاد،سہیل ارشداورصائمہ ممتازشامل ہیں شاعری اور میوزک ڈائریکٹر کی خدمات علی ساجدفرام فیصل آبادنے دی ہیں،فلم ’’جذبہ ‘‘کے کیمرہ مین آفتاب احمد ہیں۔

مزید :

کلچر -