100 اقساط پر مشتمل سٹ کام’’نواب گھر‘‘ کی ریکارڈنگ کا آغاز

100 اقساط پر مشتمل سٹ کام’’نواب گھر‘‘ کی ریکارڈنگ کا آغاز
 100 اقساط پر مشتمل سٹ کام’’نواب گھر‘‘ کی ریکارڈنگ کا آغاز

  

لاہور(شوبزرپورٹر)پی ٹی وی اسلام آباد مرکزکے ڈائریکٹر پروڈیوسر حیدر علی شاہ نے 100 اقساط پر مشتمل سٹ کام’’نواب گھر‘‘ کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا،گذشتہ روز اس سٹ کام کی تین اقساط رائیونڈ روڈ پر واقع ایک فارم ہاؤس پر کی گئی جس میں اداکا رظفری خان،جوادوسیم،افتخار ٹھاکر،آمنہ ملک،خاورناز،امان اللہ،قیصر پیا،نوازانجمسمیت دیگر کاسٹ نے حصہ لیا۔اس سٹ کام کے ڈائریکٹر پروڈیوسر حیدرعلی شاہ ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر شہید نے لکھی ہے۔اس سٹ کام کو پی ٹی وی ہوم سے چلایاجائے گا۔

مزید : کلچر