ڈائریکٹرشاہد ظہور کی ڈرامہ سیریل’’فاصلے‘‘آج پی ٹی وی سے نشرکی جائے گی

ڈائریکٹرشاہد ظہور کی ڈرامہ سیریل’’فاصلے‘‘آج پی ٹی وی سے نشرکی جائے گی

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرشاہد ظہور کی نئی ڈرامہ سیریل’’فاصلے‘‘آج سے پی ٹی وی پر نشرکی جائے گی جس کی کاسٹ میں فضاعلی،فائق خان،نداممتاز،محسن گیلانی،منزیٰ عارف،ردااصفہانی،مومنہ بتول،انعم تنویر،اورنگزیب لغاری،شامل خان اور شمعون عباسی شامل ہیں۔اس سیریل کے رائٹرو نغمہ نگار سیدوصی شاہ،پروڈیوسر رفیق چوہدری،ایگزیکٹوپروڈویوسر شاہد ظہور جبکہ اسے ایس آر پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔ ڈرامے کا ٹائٹل سانگ نوید واجد علی ناشاد نے کمپوز کیا ہے جبکہ گایا بھی انہوں نے ہے جس میں ان کا ساتھ دامیہ فاروق نے دیا ہے۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر شاہد ظہور نے بتایا کہ ڈرامے میں ان فاصلوں کو موضوع بنایا گیا ہے جو محبتوں میں دراڑیں ڈالتے ہیں جس سے انسانی رشتوں میں فاصلے پیدا ہوجاتے ہیں۔

اسی بارے میں اداکارہ فضاعلی نے کہا کہ اس سیریل میں میراکردار بہت اچھا ہے ۔ میں اس سے پہلے بھی شاہد ظہور کے ساتھ کام کرچکی ہوں اس بار بھی انہوں نے مجھے سے بہت اچھا کام لیا ہے ۔فضاعلی نے مزیدکہا کہ ایک اچھا ڈائریکٹر کسی بھی آرٹسٹ کی کامیابی میں اہم کرداراداکرتا ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...