ڈائریکٹر کاشف نثارکی نئی سیریل ’’پنجرہ‘‘کی ریکارڈنگ کا آغاز جلد ہوگا

ڈائریکٹر کاشف نثارکی نئی سیریل ’’پنجرہ‘‘کی ریکارڈنگ کا آغاز جلد ہوگا

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ یمنیٰ زیدی کئی سال بعد لاہور کی سیریل میں کام کریں گی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنیٰ زیدی کو ڈائریکٹر کاشف نثارکی نئی سیریل’’پنجرہ‘‘میں کاسٹ کیا گیا جس کی ریکارڈنگ جلد ہی شروع ہوگی۔اس سیریل کی دیگر کاسٹ میں حسن نیازی،کرن حق،فرح طفیل اور عظمیٰ حسن شامل ہیں۔یادرہے کی لاہور سے تعلق رکھنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے آخری مرتبہ کئی سال پہلے ڈائریکٹر امین اقبال کی مشہور سیریل’’تھکن‘‘میں کام کیا تھا۔

جس کے بعد اب تک انہوں نے صرف کراچی میں بننے والے ڈراموں میں ہی کام کیا البتہ اب وہ طویل عرصے بعد ایک بار پھر یہاں کام کریں گی ۔اس کے علاوہ اداکارحسن نیازی کی بھی لاہور میں یہ پہلی سیریل ہوگی۔کاشف نثار ان دنوں ڈارمہ سیریل’’فرض‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور جس کے اختتام پر ’’پنجرہ‘‘کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...