آئل ڈپو پر لگنے والی آگ پر 12 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا

آئل ڈپو پر لگنے والی آگ پر 12 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا
آئل ڈپو پر لگنے والی آگ پر 12 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کیماڑی میں آئل ڈپو پر لگنے والی آگ پر 12 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی دوپہر کیماڑی میں کے پی ٹی آئل ٹرمینل میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر 2 مزدور جاں بحق اور کئی لاپتہ ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کے بعد دھماکے سے فیول ٹینک کی چھت بھی اڑ گئی۔ ہزار ٹن فیول سے بھرے ایک آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے پاک نیوی ، کے پی ٹی کی چھ اور کے ایم سی کی دوگاڑیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے  کیلئے 15 فائر ٹینڈرز اور ایک فائر سنارکل کام کر رہی ہے جبکہ   فوم اور کیمیکل کا استعمال  بھی کیاجارہاہے تاہم بارہ گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ ٹینک میں ہزار ٹن سے زائد تیل موجود ہے جو کسی بھی وقت گر سکتا ہے اس لیے کسی بھی بڑے حادثے سے بچنے کیلئے قریبی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

مزید : کراچی