ڈینگی کے حملے جاری،مزید24مریض سامنے آگئے

ڈینگی کے حملے جاری،مزید24مریض سامنے آگئے

لا ہور (جنر ل ر پورٹر )شہرمیں ڈینگی کا زور نہ ٹوٹ سکا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے ڈینگی بخار کے 24نئے مریض سامنے آگئے ہیں۔تفصیلا ت کے مطا بق موسم بدلا لیکن ڈینگی وائرس نہ تھم سکا۔ ڈیفنس سمیت مختلف علاقوں سے ڈینگی بخار کے 24 نئے مریض سامنے آئے ہیں جن کی تشخیص این ایس ون ٹیسٹ کے ذریعے کی گئی ہے۔ ڈینگی بخار کے رواں سیزن کے دوران کیسز کی مجموعی تعداد 2025 ہوگئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کے باعث کم افراد ڈینگی کا شکار ہورہے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں ڈینگی سرویلنس کا کام جاری ہے ، گھروں سے ڈینگی مچھر یا لاروا ملنے پر گھر مالکان کو نوٹس جاری کیے جارہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1