تنظیم اصلاح عوام کا بدامنی اور نا انصافی کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

تنظیم اصلاح عوام کا بدامنی اور نا انصافی کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

لاہور (پ ر)تنظیم اصلاحِ عوام و پولیس پاکستان کے زیر اہتمام شہریان لاہور نے شالیمار روڈ گڑھی شاہو میں وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی بد امنی ،ظلم و ناانصافی و بیروزگاری کیخلاف سید اظہر شاہ ،محمد شفیق قادری،ڈاکٹر شاہد نصیر،حافظ حسین احمد اعوان،مولانا عبید اللہ انور ،پیر سلیم عباس جعفری،شان علی قادری،محمد عثمان اعوان کی قیادت میں ایک بھرپور پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا کرپشن واقرباء پروری اور ناانصافی کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنظیم اصلاحِ عوام و پولیس پاکستان کے آرگنائزر سید اظہر شاہ نے کہا کہ بدترین کرپشن معاشرے کا ایک ناسور بن چکی ہے اور اربوں روپے کی کرپشن سب سے بڑی دہشتگردی ہے جس نے ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے اس ناسور کرپشن اور محکموں کی نا اہلی و رشوت زنی کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہوچکا ہے انہوں نے اعلیٰ عدلیہ سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ حکمرانوں اور پولیس کی کرپشن و نااہلی کااز خود نوٹس لے اور اس مجرمانہ غفلت کیخلاف کارروائی کرے کیونکہ یہ کام صرف آزاد عدلیہ ہی کرسکتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...