گرانفروشی جاری ، چھاپے 110رنگے ہاتھوں گرفتار

گرانفروشی جاری ، چھاپے 110رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے881مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر11دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 11,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،61افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر110افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے20افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں نے کہا ہے کہ چھاپوں کا یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔