ترقی کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو عا م کیا جائے،توقیر بخاری

ترقی کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو عا م کیا جائے،توقیر بخاری

لاہور(خبرنگار) 21 ویں صدی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سائنس، انجینئرنگ اور تمام جدید علوم کی ترقی کے لئے ہر اول دستہ کا کردار سرانجام دے رہی ہے پاکستان کی تعمیر وترقی کے لئے اس جدید علم کو عام کرنا چاہیے تاکہ وطن عزیز میں صنعتی و زرعی اور تجارتی ترقی سے قومی اقتصادی خودکفالت اپنا کر غربت، جہالت اور بے روزگاری کے خاتمہ کے قومی مقاصد کی جلدازجلد تکمیل ہو ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز توقیر حسین بخاری چیف ایگزیکٹو انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی محکمہ بجلی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بجلی کے ملازمین کی قومی کانفرنس منعقدہ بختیا رلیبرہال لاہور میںآل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک و رکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام زیرصدارت بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین نے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا اس موقعہ پر چوہدری امتیاز ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ محکمہ بجلی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال بجلی کی عام بلنگ اور اس کی آمدنی اور اخراجات اور بجلی کی چوری اس کے واجبات کا تمام معلومات انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے موثر اور درست ہوگئی ہے جو قومی ادارہ کی کارکردگی میں اضافہ کا سبب ہے اس موقعہ پر کارکنوں کی جانب سے ملک محمد اکبر چیئرمین، جعفر نوید سیکرٹری بمعہ عمران بٹ، محمد سرکار (پشاور)، افتخار اعوان(گوجرانوالہ)،مبشر غنی ( ایبٹ آباد)، ملک قمر( حیدر آباد)، عبدالشکور(سکھر)، محمد مبشر(ملتان)، عامر مرزا، ظفر الٰہی ودیگر نمائندگان یونین نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1