حکومت نے سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو با اختیار بنایا،زمرد یاسمین

حکومت نے سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو با اختیار بنایا،زمرد ...

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو بااختیار بنا کرباعزت روزگار فراہم کیا ہے اوراس پروگرام کا دائرہ کار پورے پنجاب تک پھیلایا جارہا ہے ۔اسی طرح پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا حجم20ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اوریہ جنوبی ایشیاء کا اپنی نوعیت کا ایک بڑا اورمنفرد تعلیمی فنڈہے جس کے ذریعے کم وسیلہ طبقات کے بچوں اوربچیوں کو اعلی تعلیم کیلئے وظائف دےئے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں اورآج ڈیڑھ لاکھ سے زائدطلبا و طالبات بیرون ملک اور پاکستان کے اعلی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کردیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...