بلاول بھٹو عمران خان کی ناکامی سے سبق سیکھیں،آزاد علی تبسم

بلاول بھٹو عمران خان کی ناکامی سے سبق سیکھیں،آزاد علی تبسم

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو عمران خان کی ناکامی سے سبق سیکھیں۔ بلاول بھٹو عمران خان کے نقش قدم پرچلنا چاہتے ہیں ۔وہ یاد رکھیں کہ عمران خان کے راستہ پر چلنے سے رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔ بلاول بھٹو ابھی ناسمجھ ہیں اور انہیں سیاست کے بنیادتقاضوں کا علم نہیں ہے اس لئے وہ ہر قدم مشاورت سے اٹھائیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پوری قوم کہہ رہی ہے کہ اگر عمران خان میں اخلاقی جرات ہے تو وہ پارٹی قیادت کسی اور کے حوالے کردیں۔ عمران کے وزیراعظم بنے کے بیان سے ان کی سیاست کی اصلیت واضح ہوگئی ہے ،عمران خان کا دھرنا صرف ان کے وزیراعظم نہ بنے پر قوم سے بدلہ لینے کی کوشش تھا جو ناکام ہوا اس کے بعدجلسوں میں کرائے کے لوگ لا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں،کرائے کے لوگ بھی اب عمران خان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں پاکستان کے مختلف اضلاع سے لائے گئے یہ لوگ بھی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے ہم سے جھوٹ بولا ہے ،ہمیں تین دن کے پیسے دئیے گئے ہیں اور اب ہمیں یہاں قید کرلیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1