ایل ڈی اے کے 9پلاٹوں سمیت مارکی اور روفٹاپ ریسٹورنٹ کی جگہ نیلام

ایل ڈی اے کے 9پلاٹوں سمیت مارکی اور روفٹاپ ریسٹورنٹ کی جگہ نیلام

لاہور (اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے9پلاٹ،روف ٹاپ ریسٹورنٹ کی جگہ اورایک مارکی کی جگہ نیلام کر دی تفصیلات کے مطابق پارک اینڈ شاپ پلازہ مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن کی دسویں منزل پرتعمیر کئے جانے والے شہر کے بلند ترین روف ٹاپ ریسٹورنٹ اور پلاز ہ کے ٹاپ فلور کے حقوق کرایہ داری ایک کروڑ74لاکھ12ہزار روپے سالانہ میں نیلام کر دئیے گئے ۔مختلف سکیموں کے نو پلاٹ مجموعی طور پر11 کروڑ87 لاکھ45ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے ۔ سب سے زیادہ بولی سو ک سنٹر جوبلی ٹاؤن میں واقع ایک کنال ایک مرلے 192مربع فٹ رقبے کے کارنر کمرشل پلاٹ نمبر 6کے لئے دی گئی۔اس کی بولی کی ابتدائی قیمت 18لاکھ70ہزار روپے فی مرلہ مقرر کی گئی تھی جبکہ یہ 18لاکھ80ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر چا رکروڑ10لاکھ96ہزار روپے میں نیلام ہوا ۔ٹاؤن شپ میں واقع لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نو کنال 18مرلے اراضی پر مارکی لگانے حقو ق کرایہ داری ایک کروڑ20ہزار روپے سالانہ کرائے پر نیلام کردئیے گئے ۔ ایل ڈی اے کی طرف سے اس کی بولی کی بتدائی قیمت چارلاکھ50ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی تھی جبکہ یہ آٹھ لاکھ35ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے ایک کروڑ20ہزار روپے سالانہ کرائے پر نیلام ہوئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...