لاہور کے چنبہ ہاؤس میں ایم این اے چودھری اشرف کے کمرے سے 40 سالہ خاتون کی لاش برآمد

 لاہور کے چنبہ ہاؤس میں ایم این اے چودھری اشرف کے کمرے سے 40 سالہ خاتون کی ...
 لاہور کے چنبہ ہاؤس میں ایم این اے چودھری اشرف کے کمرے سے 40 سالہ خاتون کی لاش برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے چنبہ ہاؤس میں ایم این اے چودھری اشرف کے کمرے سے 40 سال کی خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق لاہور کے چنبہ ہاؤس کے ایک کمرے سے 40 سال کی خاتون کی لاش ملی ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سمعیہ چودھری کے نام سےمرنیوالی خاتون کی شناخت ہوئی ہے اور ان کا تعلق ساہیوال سے تھا۔ذرائع نے بتایا  کہ یہ کمرہ ایک ایم این اے کا ہے  اور مرنیوالی خاتون ان کی نواسی ہے جبکہ سمیعہ کا شوہر ایف بی آر میں ملازم ہے ۔ 

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کمرہ نمبر 26سے ملی ہے جو ایم این اے چودھری محمد اشرف کے نام سے بک تھا۔

مزید : لاہور