ایک دن میں 22لاکھ کے ڈاکے انتہائی تشویشناک ہیں،ناصر رمضان

ایک دن میں 22لاکھ کے ڈاکے انتہائی تشویشناک ہیں،ناصر رمضان

لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ق )لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصررمضان گجر نے لاہور میں وارداتوں اور قتل و غارت میں اضافہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک دن میں لاہور میں22لاکھ کے ڈاکے، گاڑی اور موٹر سائیکلیں غائب ہونا انتہائی تشویشنا ک ہے پولیس کو ذاتی پروٹوکول میں لانے سے سے امن و امان کی صورتحال خراب ہورہی ہے۔شہری گھروں کی دہلیز میں لٹ رہے ہیں بازاروں میں ان کی گاڑیاں غائب ہورہی ہیں جبکہ حکومت سب اچھا کی رٹ لگارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے تدارک کے لیے وزراء مشیروں اور حکمران خاندان کے اہل خانہ کے پروٹوکول پر تعینات پولیس کو ان کی اصل ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے ۔صورتحال اتنی خراب ہوچکی ہے کہ سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو بھی گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا انہوں نے کہا کہ لاہور میں ڈاکو گھروں میں گھس کر اور سڑکوں پر روک کر لوٹ مار کررہے ہیں شہری لٹ رہے ہیں ان کی مدد کے لیے تعینات پولیس وزراء اور حکمرانوں کے پروٹوکول میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں سے ان کی اصل ڈیوٹی کی بجائے پروٹوکول ڈیوٹی نے مسائل کھڑے کردیئے ہیں اس لیے حکومت حکومتی اہلکاروں کے پروٹوکول پر تعینات ہزاروں اہلکاروں کو واپس بلاکر انہیں استعمال کرکے شہریوں کا تحفظ کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...