پنجاب یوتھ پیس کور‘‘ پروجیکٹ مکمل،200سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا

پنجاب یوتھ پیس کور‘‘ پروجیکٹ مکمل،200سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا

لاہور(خبر نگار خصوصی) پنجاب حکومت اور بدگد تنظیم کے زیر اہتمام جاری ’’پنجاب یوتھ پیس کور‘‘ پروجیکٹ مکمل ۔پرو جیکٹ میں لاہور اور ملتان کے 200سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔ نوجوانوں نے جو کچھ بھی ان تربیتی پروگراموں کے ذریعے سیکھا ہے وہ صرف ان تک محدود نہ رہے بلکہ ان کی متعلقہ یونین کونسلوں کے عام لوگوں تک بھی پہنچایا جا سکے اور یہ تربیت یافتہ پیس چیمپئنز شخصی ، معاشرتی اور ملکی سطح پر امن کو فروغ دینے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں۔مزید تفصیلات کے مطابق ان تربیتی پروگراموں کے بعد ان نوجوان پیس چیمپئنز نے اپنے اپنے علاقہ میں سوشل ایکشن پراجیکٹزکا انعقاد کیا جس کا مقصد امن کے فروغ کے لئے مزید لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنانا تھا ۔برگد تنظیم برائے ترقیِ نوجوانان نے حکومتِ پنجاب کے اس منصوبہ جس کا نام "پنجاب یوتھ پیس کور" تھا کو عملہ جامہ پہنانے میں تکنیکی معاونت فراہم کی۔سوشل ایکشن پراجیکٹز اس پائلٹ پراجیکٹ کا ایک انتہائی اہم ستون ثابت ہوئے ان سوشل ایکشن پراجیکٹس کا مقصد معاشرے میں امن کے فروغ، انسدادِانتہا پسندی و دہشت گردی کے لئے نیشنل ایکشن پلان جیسے موضوعات کے بارے میںآگاہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ ایک عام آدمی تک امن کا پیغام پہنچانا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...