مودی کی پانی روکنے کی دھمکی سندھ طاس معاہدے کی خلافورزی ہے،کامران سیف

مودی کی پانی روکنے کی دھمکی سندھ طاس معاہدے کی خلافورزی ہے،کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ق) کے راہنما میاں کامران سیف نے مودی کی پاکستان کو صحرا بنانے کی دھمکی اور ہمسائیہ ممالک کو جانے والے پانی کی ایک ایک بوند روکنے کے بیان کو آبی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایل او سی کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ اب پاکستانی پانی روکنے کی دھمکی سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی ہے سندھ طاس معاہدہ کا ضامن عالمی بینک ہے اگر بھارت کی جانب سے پاکستانی دریاؤں کا پانی روکا گیاتو عالمی برادری کی جانب سے بھارت پر شدید پابندیاں عائد ہونگی اور وہ پیسے پیسے کا محتاج ہوکر رہ جائے گا اس لیے مودی سرکار پاکستانی پانی روکنے کی دھمکی دینے سے پہلے زمینی حقائق سے آگاہی حاصل کرے ۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ بھارت کے اندر علیحدگی پسندوں کی جانب سے کئی تحریکیں چل رہی ہیں جس کی طرف سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی اس طرح کے بیانات دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستلج ،بیاس اور راوی کا پانی روکا گیا تو پھر پاک بھارت جنگ ہوگی بھارت جان لے کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیارشو پیس نہیں بلکہ استعمال کیلئے بنائے گئے ہیں اگرہم پر جنگ مسلط کی گئی یا بھارت نے اوچھی حرکت کی تو پورا بھارت کھنڈرات کا منظر پیش کرے گا۔