چناب نگر میں ہونے والی دو روزہ ختم نبوت کانفرنس کے حوالے سے اجلاس

چناب نگر میں ہونے والی دو روزہ ختم نبوت کانفرنس کے حوالے سے اجلاس

لاہور(خبر نگار خصوصی) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 11-12ربیع الاول کو چناب نگر میں ہونے والی سالانہ دو روزہ ختم نبوت کانفرنس کی مجلس منتظمہ کا ایک اجلاس احرار کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کی صدارت میں مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔جس میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب ناظم قاری محمد یوسف احرار،میاں محمد اویس ،مولانا تنو یر الحسن نقوی ،قاری محمد قاسم ،قاری محمد آصف ،ڈاکٹر انیف کاشر ،مولانا محمدسرفراز معاویہ ،او ر محمد قاسم چیمہ نے شرکت کی ،اجلاس میں چناب نگر کی سالانہ کانفرنس اور قادیانیوں کو دعوت اسلام کے جلوس کے انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیا گیا اور طے پایا کہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ اجلاس چناب نگر میں ہوگا ۔نیز کانفرنس کے لیے ملک گیر تشہیری و دعوتی مہم کی باقاعدہ منظوری دی گئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...