حکومت نے عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا،عاصم میر

حکومت نے عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا،عاصم میر
 حکومت نے عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا،عاصم میر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے رہنما عاصم میر نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا،مہنگائی ،بے روز گاری ،بجلی اور اب گیس کی لو شیڈنگ سے عوام فاقوں کا شکا ر ہے ۔ملک میں لا ء اینڈ آرڈر کی صورتحال بد ترین ہو چکی ہے ،ملک میں امن وامان کی صورتحال دن بدن بدترین ہو تی جارہی ہے ۔حکمران آمریت کو عوام پر مسلط کر چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ، عاصم میر نے کہاکہ تحریک انصاف ملک میں ترقی و خوشحالی لا نے کیلئے سرگرم ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ان کرپٹ اور مفاد پرست سیاستدانوں سے ملک کو آزاد کروایا جائے۔عمران خان ہی وہ واحد لیڈ ر جو ملک کو اندھیروں سے نکا ل کر ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آنے والا وقت پا کستان تحریک انصاف کا ہے ،آئندہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آکر پا کستان تحریک انصاف ملک میں سے کرپشن سمیت تما م مسائل ختم کر کے پا کستان کو خوشحال ملک بنائیں گے جس میں عوامی فیصلوں کو ترجیحی دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1