مودی بڑھکیں لگانے کے سوا کچھ نہیں کر سکتا،اعجاز احمد چودھری

مودی بڑھکیں لگانے کے سوا کچھ نہیں کر سکتا،اعجاز احمد چودھری

لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری اور ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان نے کہا کہ نوازشریف کا یار مودی صرف پاکستان کو خالی بڑھکیں لگانے کے سواء کچھ نہیں کر سکتا دشمن سے زیادہ پاکستان کو موجودہ حکمرانوں نے نقصان پہنچایا ہے ،ملک کو معاشی طور پر نقصان پہنچایا ہے اور حکمرانوں نے اپنے آپ کو زیادہ مضبوط اور مستحکم کیا ہے موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی صرف شریف خاندان کے گرد گھوم رہی ہے مودی کا پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی کھلی جنگ کے مترادف ہے لیکن موجودہ حکمران بھارت کے آگے لیٹے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بارڈر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی اور حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،بھارت کشمیر پر توجہ ہٹانے کے لئے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے ، ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے اور وطن عزیز کے لئے دفاع پر جانیں قربان کرنے والے جوانوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائے گی ،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اگر دشمن نے جارحیت کی تو پاک فوج منہ توڑ جواب دے گی ،مودی اور انکی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی ،جھوٹے اور چور حکمرانوں کا اقتدار آخری سانسیں لے رہا ہے ، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے وزراء کا ٹولہ اپنی ذمہ داریوں کو چھوڑ کر نواز شریف کو بچانے میں لگا ہوا ہے یہ جھوٹ بول کر نواز شریف کو بچانے میں کامیاب نہیں ہونگے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1