تجاوزات کے باعث بازار میں پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا

تجاوزات کے باعث بازار میں پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا

لاہور(جنرل رپورٹر،وقائع نگار)مغلپورہ کا واحد گنج بازار اور چوک تجاوزات کی آماجگاہ بن گیا ہے جہاں بازار کے اندر بازار قائم کر دیئے گئے ہیں جس سے یہاں پیدل چلنا بھی مشکل ہو چکا ہے ۔تجاوزاتیوں سے عزیز بھٹی ٹاؤن اور گلبرگ ٹاؤن کا عملہ باقاعدہ ماہانہ وصول کر کے سرپرستی کر رہا ہے اس امر کا اظہار سروے کے دوران مقامی لوگوں نے کیا ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے کے واحد قدیم گنج بازار میں ہر طرف تجاوزات موجود ہیں ۔بازار کے اندر کھونچے اور ریڑھیاں موجود ہیں جو دکانداروں کی طرف سے لگائی گئی ہیں۔ دوسری طرف عزیز بھٹی ٹاؤن کا علاقہ ہے جہاں ناجائز رکشوں کے اڈے اور پھولوں کے کھوکھے قائم ہیں یہاں بھی تجاوزات عام ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1