دوٹاؤنوں کے ٹی ایم اوز نے ذمے داری ایک دوسرے پر ڈال دی

دوٹاؤنوں کے ٹی ایم اوز نے ذمے داری ایک دوسرے پر ڈال دی

لاہور(جنرل رپورٹر،وقائع نگار)عزیز بھٹی ٹاؤن اور گلبرگ ٹاؤن کے ٹی ایم اوز نے مسائل کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی ۔اس حوالے سے عزیز بھٹی ٹاؤن کے ٹی ایم او محمد بخش انصاری نے کہا کہ مغلپورہ اور قریب و جوار میں تجاوزات ہٹانے اور سٹریٹ لائٹس لگانے کی ذمہ داری گلبرگ ٹاؤن کی ہے اس علاقے کا زیادہ تر حصہ گلبرگ ٹاؤن کی حدود میں ہے مغلپورہ چوک بھی گلبرگ ٹاؤن کی حدود میں ہے لہذا تجاوزات ہٹانا اور سٹریٹ لائٹس لگانا ان کی ذمہ داری ہے ۔عزیز بھٹی ٹاؤن کے ایریا میں ہم نے آپریشن کلین اپ شروع کیا ہوا ہے اور 90فیصد تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ہے اس پر گفتگو کرتے ہوئے گلبرگ ٹاؤن کے ٹی ایم او فیصل شہزاد نے کہا کہ مغلپورہ کے مسائل حل کرنا عزیز بھٹی ٹاؤن یا ضلعی حکومت کی ذمہ داری ہے گلبرگ ٹاؤن کی نہیں ۔ہم اپنے حصہ کے ذمہ دار ہیں جہاں ہم مسلسل تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہیں اور اپنی سٹریٹ لائٹس روشن رکھتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1