پاک چین تعلقات سے پریشان بھارت چینی حکومت کی طرف سے بنگلہ دیش کو آبدوزیں دینے کے اعلان سے پاگل ہوگیا

پاک چین تعلقات سے پریشان بھارت چینی حکومت کی طرف سے بنگلہ دیش کو آبدوزیں دینے ...
پاک چین تعلقات سے پریشان بھارت چینی حکومت کی طرف سے بنگلہ دیش کو آبدوزیں دینے کے اعلان سے پاگل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی جانب سے بنگلہ دیش کو دو آبدوزیں دینے کی خبر نے پاک چین تعلقات سے پریشان بھارت کی نیندیں حرام کر دی ہیں، بھارتی میڈیا اس اعلان سے پاگل ہوگیا ہے،بھارتی حکام نے اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی ہے،بھارتی نیول حکام کا کہنا ہے کہ چین کا یہ اقدام خلیج بنگال میں چینی فوج کے موجود رہنے کی کوشش ہے،اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔
خبرایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر تینوں مسلح افواج کے نائب سربراہان کے ہمراہ بظاہر بنگلا دیش کی آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے جائیںگے لیکن یہ دورہ چین اور بنگلا دیش کے بڑھتے تعلقات پر بھارتی تشویش کا مظہر ہے۔

نوبیل انعام یافتہ آنگ سان سوچی رخائن کے مسلمانوں کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام ،فوج کے آگے بے بس
اکتوبر کے دورے میں چینی صدر نے بنگلا دیش کے لیے چوبیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد بنگلا دیش کو اگلے سال کے شروع میں دو چینی آبدوزیں ملنے کی خبر نے بھارت کی نیندیں اڑادی ہیں۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کو آبدوزیں بیچنے کے بعد چین نہ صرف یہ کہ بنگلا دیش کو آبدوز مرمت کرنے اور چلانے کی تربیت دے گا بلکہ خلیج بنگال میں بھی چین موجود رہے گا اور معلومات بھی اکٹھی کرے گا۔