پی ایس ایل کے کھلاڑی پر بال ٹمپرنگ کا الزام عائد

پی ایس ایل کے کھلاڑی پر بال ٹمپرنگ کا الزام عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر )قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ میں ایک فرنچائز کے کھلاڑی پر بال ٹمپرنگ کا الزام عائد کردیا۔سرکاری سپورٹس چینل پر جنوبی افریقی کپتان فا ف ڈوپلیسی کی جانب سے بال ٹمپرنگ کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اب امپائرز کو پہلے سے زیادہ ہوشیار ہونا پڑے گا کیونکہ کھلاڑیوں نے گیندسے چھیڑ چھانی کے نت نئے طریقے دریافت کرلئے ہیں سوئنگ کے سلطان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کا ایک مخصوص باؤلر مخصوص وقت میں گیند سے چھیڑ چھانی کرتا تھا جس پر ہم نے ایمپائرز اور آفیشلز کواس سے آگاہ بھی کیا تھا ۔