یونس خان ٹیسٹ کیریئر میں پہلی بار مسلسل چار اننگز میں دس سے کم سکور پر آؤٹ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان کی ٹیسٹ کیریئر میں بد ترین کارکردگی، پہلی بار مسلسل چار اننگز میں دس سے کم رنز پر آؤٹ ہوئے، تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کے ماسٹر بلے باز یونس خان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بری طرح ناکام رہے، وہ کیریئر میں پہلی بار مسلسل چار اننگز میں دس سے کم سکور پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے گزشتہ چار اننگز میں صرف پانچ رنز بنائے۔