مکتب سکول لاہورسفاری پارک کے پہلے سپورٹس ڈے کا انعقاد

مکتب سکول لاہورسفاری پارک کے پہلے سپورٹس ڈے کا انعقاد

لاہور (سپورٹس رپورٹر) مکتب سکول لاہور سفاری پارک کا پہلا منی سپورٹس ڈے سکول کے گراؤنڈ میں ہوا جس میں سکول کے طالب علموں کی بڑی تعداد نے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر ایک ہاکی میچ، ایک فٹ بال میچ بھی کھیلا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف ایج گروپس میں مختلف ریسز کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس منی سپورٹس ڈے کی خاص بات والدین کی شمولیت بھی تھی، بچوں کے والدین نے بھی خاص کر ماؤں نے خصوصی طورپر ریس میں حصہ لیا،بچوں کے باپوں نے ٹگ آف وار اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیا۔اس موقع پرمختلف بچوں کاکہنا تھا کہ اس طرح کے سپورٹس گالا پروگرام ہوتے رہنے چاہیں۔ بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ مکتب سکول کی انتظامیہ کا شکریہ جنہوں نے اتنا شاندار سپورٹس ڈے منایا۔ اس طرح کی صحت مند سرگرمیاں مستقل بنیادوں پر ہوتی رہنی چاہئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...